حیدرآباد۔یکم جنوری(اعتماد نیوز)آج مرکزی وزیر دفاع اے کے انتونی نے وزیر
اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ اہم اجلاس کے بعد آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی کے ساتھ
کئے گئے معاہدہ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ چنانچہ اس معاہدہ کے تحت
آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی سے مرکزی حکومت کی جانب سے 2010میں
12وی وی آئی
پی ہیلی کاپٹرس کو 3,600 کروڑ روپئے کے عوض خریدنے کا معاہدہ قرار پایا۔
چنانچہ ملک کے عہدیداروں کی جانب سے اس کانٹراکٹ کے حصول کے لئے رشوت لینے
کے اطلاعات کے بعد اس معاہدہ کے خلاف کافی شور و غل کیا گیا۔ آج مرکزی
وزیر دفاع نے با الآخر اس معاہدہ کی منسوخی کا اعلان کیا۔